صومالیہ ،امریکی فضائی حملے میں شباب کے رہنما کی ہلاکت کی اطلاعات

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:10

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء)امریکی فضائی حملے میں صومالیہ کی القاعدہ سے منسلک شباب باغیوں کے رہنما کی ہلاکت کے ”بہت زیادہ امکانات“ ہیں،تاہم تاحال اسکی تصدیق نہیں ہوسکی،یہ بات سیکورٹی ذرائع نے بدھ کو فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔

(جاری ہے)

مغربی سیکورٹی ذرائع کے اہلکار نے بتایا کہ یہاں پر بہت زیادہ امکان ہے کہ وہ ہلاک ہوچکا ہے،ان کے تصدیق کے حوالے سے زمین پر کوئی نمونہ نہیں ملا۔صومالیہ کے ایک سینئر سیکورٹی اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ احمد عبدی گوڈانے کے بارے میں ”بہت زیادہ امکان“ہے کہ وہ پیر کو دیر گئے ہونے والے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :