ذوالفقارعلی بھٹوکے دور کے بارے میں طاہرالقادری کے الزامات کی تردیدکرتاہوں ،قمر زمان کائرہ ،طاہرالقادری ماحول کوتلخ نہ کریں ،خورشیدشاہ ہمارے ماتھے کاجھومرہیں ،خورشیدشاہ پارٹی کااثاثہ ہیں ،پیپلزپارٹی جمہوریت کومستحکم کرناچاہتی ہے، پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ ذوالفقارعلی بھٹوکے دور کے بارے میں طاہرالقادری کے الزامات کی تردیدکرتاہوں ،طاہرالقادری ماحول کوتلخ نہ کریں ،خورشیدشاہ ہمارے ماتھے کاجھومرہیں ،خورشیدشاہ پارٹی کااثاثہ ہیں ،پیپلزپارٹی جمہوریت کومستحکم کرناچاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اجلاس میں سیاسی صورتحال پربات ہوئی ،آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے موٴقف کی تائیدکی ہے ،پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ معاملے کاکوئی درمیانی اورآئینی حل نکالاجائے اوراس لئے کوشش کررہی ہے ۔

چینی صدرکے دورے سے قبل معاملہ حل کرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کوخورشیدشاہ کے بارے میں تلخ جملے میں بات نہیں کرنی چاہئے ،خورشیدشاہ تمام جماعتوں کوساتھ لیکرچلتے ہیں ،وہ ہمارے ماتھے کاجھومرہیں ،پیپلزپارٹی ایک خاندان ہے ،ڈاکٹرصاحب ماحول کوتلخ نہ کرنے ،طاہرالقادری کے ذوالفقارعلی بھٹواوربے نظیربھٹوپرلگائے گئے الزامات کی تردیدکرتاہوں ،ذوالفقارعلی بھٹونے اس ملک کوآئین دیا،جمہوریت میں انسانوں کوحق ملتے ہیں ،جمہوریت عوام کے لئے ہے۔

متعلقہ عنوان :