اسلام آباد، پی ٹی آئی اور عوا می تحر یک کے ڈنڈا بردار کارکنوں کی پولیس اور ملازمین کی سخت چیکنگ ، مزاحمت کر نے والو ں دھکے دیکر واپس بھیج دیا گیا

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء) پی ٹی آئی اور عوا می تحر یک کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پاک سیکرٹریٹ کے مین گیٹ ڈنڈا کے زور پر قبضہ کرکے پولیس اور ملازمین کی سخت چیکنگ کی جس نے تھوڑی دیر مزاحمت کی تو اسے دھکے دیکر واپس بھیج دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پاک سیکرٹریٹ میں اے ، بی سی اور ڈی بلاکس میں ملازمین فرائض کی انجام دہی کیلئے پہنچے تو وہاں پر پاک سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر پی ٹی آئی اور پیٹ کے کارکنان نے ڈنڈا کے زور پر اپنی چیک پوسٹ قائم کرلی اور سخت چیکنگ کے بعد ملازمین کو داخلہ کی اجازت ملی جبکہ پولیس اہلکاروں کی بھی مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا گیا جن ملازمین اور اہلکاروں نے کچھ مزاحمت کی تو انہیں دھکے دیکر واپس بھیج دیا گیا جبکہ مارگلہ سے آنے والی سڑک پر بھی ڈنڈا برداروں نے اپنی چیک پوسٹ قائم کرلی ۔