مائیکل کلارک کی پاکستان کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ،زمبابوے میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار کلارک کی غیر موجودگی میں بیلی قیادت کرینگے ، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بریڈ ہیڈن کرینگے

جمعرات 4 ستمبر 2014 07:55

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء) آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی زمبابوے کے بعد پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے، دونوں ٹیمیں اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے ہونگی۔مائیکل کلارک زمبابوے میں جاری تین ملکی ٹورنامنٹ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاکستان کے خلاف اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں انکی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ مائیکل کلارک اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہیں اور جلد فٹ ہونے کی کوشش کررہے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں ون ڈے ٹیم کی قیادت جارج بیلی کریں گے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کو دئیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :