پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی،خان ریسرچ لیبارٹریز، راولپنڈی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی

جمعرات 4 ستمبر 2014 07:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء) 11ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ 20 ستمبر سے ملک کے مختلف مقامات پر ایک ساتھ شروع ہو گی۔ خان ریسرچ لیبارٹریز، راولپنڈی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، لیگ کے میچز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل(ر) احمد یار لودھی نے بتایا کہ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :