افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 35طالبان ہلاک ، متعدد زخمی

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:08

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 35 طالبان ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزات داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ننگرہار ، قندھار ، بلخ ، وردک ، ہلمند اور کپسیا میں آپریشن لین اپ کئے جس کے نتیجے میں 35طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :