یو ایس اوپن ٹینس:راجرفیڈرراور کیرولین ووزنیا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ،مینزسنگلزایونٹ میں سیکنڈ سیڈ راجرفیڈررنے روبر ٹوباتستا کواسٹریٹ سیٹس میں مات دی،فیڈررکے حریف فرانس کے گیل مونفلزنے سیونتھ سیڈ گریگور دمتر وو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 7-5، 7-6 اور7-5 سے کامیابی حاصل کی، ویمنز سنگلز ایونٹ میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے سارا ایرانی اورپینگ شوئی نے بلینڈا بینچچ کوہراکر کواٹر فائنل میں جگہ بنائی

جمعرات 4 ستمبر 2014 07:55

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء ) سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرراورڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے یوایس اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔امریکہ کے شہرنیویارک میں جاری گرینڈ سلم کے مینزسنگلزایونٹ میں سیکنڈ سیڈ راجرفیڈررنے روبر ٹوباتستا کواسٹریٹ سیٹس میں مات دیکرآخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔ سوئس کھلاڑی نے چھ چار، چھ تین اورچھ دوسے فتح سمیٹی۔

(جاری ہے)

کوارٹر فائنل میں فیڈررکے حریف فرانس کے گیل مونفلزنے سیونتھ سیڈ گریگور دمتر وو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد سات پانچ، سات چھ اورسات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔کروشیا کے مارن سلچ نے پانچ سیٹ کے طویل مقابلے کے بعد جائلزسمن کا قصہ تمام کردیا۔ بگ سرونگ کروشین اسٹارکی فتح کا اسکورپانچ سات، سات چھ، چھ چار، تین چھ اورچھ تین سے رہا۔ ویمنز سنگلز ایونٹ میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے سارا ایرانی اورپینگ شوئی نے بلینڈا بینچچ کوہراکرلاسٹ ایٹ میں جگہ بنالی۔