ملک کے اندرصدارتی نظام قائم ہونا چاہیے،جمشید دستی نے نئی تجویز دیدی،پارلیمنٹ تو مقدس ہے لیکن پارلیمنٹ کے اندر لوگ مخلص نہیں،مشترکہ اجلاس فوج کے خلاف تقاریر کرنے کے لئے بلایا گیا ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء)آزادرکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ملک کے اندرصدارتی نظام قائم کرنے کی تجویز دیدی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حالات پر بہت افسوس ہے۔پارلیمنٹ تو مقدس ہے لیکن پارلیمنٹ کے اندر لوگ مخلص نہیں،مشترکہ اجلاس فوج کے خلاف تقاریر کرنے کے لئے بلایا گیا ، آج بھی قربانی دینے کو تیار ہوں لیکن میری ماں نے کہا کہ بیٹا میدان خالی نہ چھوڑو۔

موجودہ نظام ملک کو ڈبو دیگا۔میری خواہش ہے کہ ملک کا سب سے غریب آدم اس کا ملک کا صدر بنے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کا مشترکہ اجلاس فوج کے خلاف تقریر میں کرنے کے لئے بولا گیا ہے جس میں مولانا فضل الرحمن ،محمود خان اچکزئی وغیرہ وہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت پاکستان کی بہادر فوج کو بدنام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ کا احترام لازم ہے لیکن اس پارلیمنٹ کے اندر بیٹھے لوگ احترام کے قابل نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر صدارتی نظام ہنا چاہیے تا کہ کوئی ریڑھی والا ملک کا صدر بن جائے اور وہ غریب کے حالات سے بخوبی واقف ہو۔اگر یہ ہی نظام چلتا رہا تو اللہ نہ کریں یہ ملک ڈوب جائے ۔لوگ اس ملک میں گاجر مولی کی کٹ رہے ہیں ۔مزدور اور کسان کو ذبح کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس پر غیر جمہوری لوگ قابض ہیں ۔ بطوررکن سات سال یہی دیکھا ہے کہ اس ملک کے حکمران غریب کی بات نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک دشمنی عناصر چلا رہے ہیں ۔

استعفیٰ کے مطابق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے استعفی عمران خان کو جمع کروا دیا تھا لیکن میری والدہ نے کہا کہ جن وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف تم لڑ رہے ہو ان کیلئے میدان کو خالی نہ چھوڑواور بعد میں عمران خان نے کہا کہ میں ایک آزاد رکن پارلیمنٹ ہوں مجھے استعفیٰ نہیں دینا چاہیے ۔

یہ تحریک انصاف کا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اندر گوشواروں کو دیکھ لیں ۔میری ملکیت میں گھر ہے نہ ہی گاڑی۔میں نے آج تک کو سرمایہ جمع نہیں کیا ۔مجھ پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو غیرت مند حکمران نہیں ملے یہ اس ملک اور قوم کی بدقسمتی ہے کیونکہ اس ملک کے تمام حکمران اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں اس لئے یہ ملک درست سمت میں نہیں جارہا ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے فیصلے امریکہ میں ہونے ہیں جب آصف زرداری ،حنا ربانی کھر امریکہ کو پسند ہے اس لئے اسے وزیر خارجہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :