امریکی حکام نے صحافی کے قتل کی ویڈیو کی تصدیق کر دی

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء)واشنگٹن حکومت نے دوسرے امریکی صحافی کو قتل کرنے کی ویڈیو کے مستند ہونے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کے ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اداروں نے جائزہ لینے کے بعد توثیق کر دی ہے کہ اس ویڈیو میں امریکی صحافی اسٹیون سوٹلوف کا ہی سر قلم کیا گیا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے یہ ویڈیو منگل کے روز منظر عام پر آئی تھی۔ متعدد عالمی رہنماوٴں نے اس قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ سوٹلوف کو ایک سال قبل شام میں اغواء کیا گیا تھا۔ اگست کی 19 تاریخ کو آئی ایس کے شدت پسندوں نے امریکی فوٹوگرافر جیمز فولی کو بھی اسی انداز میں قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :