تیسرا ٹی 20 :آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پاکستان کو پچھاڑ دیا، ون ڈے کے بعد ٹی 20میں بھی شکست کا تسلسل جاری ،مسلسل 7ویں شکست ،گرین شرٹس کا 84رنز کا سکور کینگروز وویمنز نے 12ویں اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ، آسٹریلیا نے ٹی20سیریزمیں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سیریزکا آخری میچ جمعہ کوکھیلا جائیگا

جمعرات 4 ستمبر 2014 07:56

گولڈ کوسٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء) آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کومسلسل ساتویں شکست سے دوچارکرتے ہوئے دن ڈے سیریزکے بعد ٹی20 سیریزبھی اپنے نام کرلی۔گولڈ کوسٹ میں کھیلے گئے سیریزکے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بارپھرکلک نہ کرسکی اورٹیم مقررہ اوورزمیں9وکٹ کھوکرصرف 84 رنزہی بناسکی۔

(جاری ہے)

نین عابدی تی30 اورمرینہ اقبال11 رنزکیساتھ نمایاں رہیں8 کھلاڑی دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ ڈیلیسا کیمی نچ نے 2وکٹیں اڑائیں۔جواب میں میزبان ٹیم بارہویں اوورمیں صرف2وکٹوں کے نقصان پرہدف تک پہنچ گئی۔ اوپنر ایلیزیویلانی نے نصف سنچری اسکورکی، کپتان میگ لیننگ نے چوبیس رنزکی اننگزکھیلی۔ اس کامیابی کیساتھ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں تین صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سیریزکا آخری میچ جمعہ کوکھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :