ایم کیوایم کا جنرل ورکرز اجلاس انتہائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر آج تک کیلئے ملتوی کردیا گیا

جمعرات 4 ستمبر 2014 07:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء)متحدہ قومی موومنٹ ایم کیوایم کابدھ کے روز ہونے والا جنرل ورکرز اجلاس انتہائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پرجمعرات کے روز تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری بیان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام زونز،سیکٹرز اوریونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا جنر ل ورکرز اجلاس جوکہ آج چھ بجے شام منعقد ہونا تھا، یہ اجلاس کچھ انتہائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب یہ جنرل ورکرز اجلاس کل بروز جمعرات شام چھ بجے لال قلعہ گراوٴنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا۔

جنرل ورکرز اجلاس میں وہ ملک کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ تنظیمی صورتحال پر بھی انتہائی اہم گفتگو کریں گے۔الطاف حسین نے کارکنان سے کہا کہ آج کا اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ سے انہیں جن مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑا اس پر وہ معذرت چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :