پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر درج ہوگئی ہے،ایازصادق، جب تک استعفے قبول نہیں ہوتے پی ٹی آئی والے ایوان میں آسکتے ہیں ،سپیکر کی وضاحت

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر درج ہوگئی ہے جب تک پی ٹی آئی اراکین کے استعفے قبول نہیں ہونگے وہ ایوان میں آسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وضاحت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ یکم ستمبر کو پارلیمنٹ پر حملے کی ایف آئی آر درج ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے قبول نہیں ہوتے وہ ایوان میں آسکتے ہیں حکومت اور اپوزیشن سے کچھ سینئر رہنما میرے دفتر گئے اور مجھ سے درخواست کی کہ شاہ محمود قریشی ایوان میں آئے ہیں انہیں بولنے کی اجازت دی جائے جس پر جمہوریت کی خاطر انہیں بات کرنے کی اجازت دی جائے ۔