لو جہاد تحریک کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کا مسلمانوں کے خلاف نیا واویلا ،تمام اسلامی مدارس دہشت گردی کی تربیت گاہیں قرار، گوشت کی تجارت کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہو رہا ہے، بی جے پی کا الزام

بدھ 17 ستمبر 2014 08:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء )بھارت میں مسلمانوں کے خلاف حکمراں جماعت بی جے پی کی طرف سے جاری ’لَوجہاد تحریک کے بعد اب کئی رہنماوٴں نے اسلامی مدارس کو دہشت گردی کی تربیت گاہیں قرار دیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ جانوروں کے مذبح خانوں میں گوشت کی تجارت سے آنے والا منافع دہشت گردی کی فنڈنگ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مدارس اکثر بی جے پی اور سخت گیر ہندو تنظیموں کے نشانے پر رہے ہیں۔ انتہا پسند ہندوؤ ں نے مسلمانوں کے خلاف تازہ پروپیگنڈہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی تربیت گاہیں ہیں جہاں لوگوں کو شدت پسندی کی طرف مائل کیا جاتا ہے ، ادھر ایک انتہا پسند رہنما نے الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے کہ بھارت میں قائم مذبح خانوں اور گوشت کی تجارت سے حاصل ہونے والی بھاری آمدنی بھی دہشتگردی کی فنڈنگ میں استعمال ہو رہی ہے۔مسل

متعلقہ عنوان :