تربت ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھتیجے عمر جان کی خود کشی کی کوشش،سرمیں گولی لگنے سے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیئے گئے

بدھ 17 ستمبر 2014 08:55

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء)تربت میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھتیجے عمر جان کی خود کشی کی کوشش ۔سرمیں گولی لگنے سے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال متنقل کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز تربت میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدا لمالک کے بھتیجے عمر جان نے خود کو جدید ہتھیار سے سر میں گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ان کو ابتدائی طبی امداد کے لئے تربت کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیدیا جبکہ خاندانی ذرائع سے بھی ابھی تک خود کشی کرنے کا پتہ نہ چل سکا۔

متعلقہ عنوان :