چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راوٴنڈ ختم، نادرن نائٹس نے ممبئی انڈینز، لاہور لائنز نے سدرن ایکسپریس کو ہرا دیا ، نادرن نائٹس اور لاہور لائنز اگلے راوٴنڈ میں پہنچ گئیں

بدھ 17 ستمبر 2014 08:38

رائے پور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء)چیمپئنز لیگ ٹی 20 کوالیفائنگ راوٴنڈ میں نادرن نائٹس نے ممبئی انڈینز کوچھ وکٹو ں سے ہراکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے جس کے بعد لاہور لائنز نے چیمپئنز لیگ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے،نادرن نائٹس ولیم سن کو53رنزکی بہترین اننگزکھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا۔منگل کورائے پورمیں کھیلے جانے والے اہم میچ میں ممبئی انڈینزنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 9وکٹوں کے نقصان پر132رنزبنائے ،کیرون پولارڈ31،گوپال 24،لیستھ ملنگا20،سیمنز 13رنزکے ساتھ نمایاں رہے ،نادرن نائٹس کے ٹم ساوٴتھی اور سکاٹ سٹائرس نے تین ،تین کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا،133رنزکاہدف نادرن نائٹس نے 17.2اوورمیں 4وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا۔

ولیم سن 53اورڈپوچ39رنزکے ساتھ نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

نادرن نائٹس ولیم سن کو53رنزکی بہترین اننگزکھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا ۔ نادرن نائٹس کی کامیابی نے لاہور لائنز کی یمپئنز لیگ ٹی 20 میں جگہ پکی ہو گئی ہے ۔قبل ازیں لاہورلائنزنے سدرن ایکسپریس کو55رنزسے شکست دی تھی تاہم مین راوٴنڈمیں رسائی کیلئے ممبئی انٹرنیزکی نادرن نائٹس کے ہاتھوں شکست ضروری تھی ۔

اگر ممبئی انڈینز یہ میچ جیت جاتا تو لاہور لائنز کا اگلے مرحلے میں جانا ناممکن تھا ۔لاہورلائنزنے سدرن ایکسپریس کے خلاف مقررہ 20اوورمیں 6وکٹوں کے نقصان پر164رنزبنائے ۔محمدحفیظ 67،احمدشہزاد29،سعدنسیم 31اورعمرصدیق 18رنزکے ساتھ نمایاں رہے ۔معروف نے 3وکٹیں حاصل کیں 164رنزکے جواب میں سدرن ایکسپریس کی پوری ٹیم 109رنزپرڈھیرہوگئی اعزازچیمہ نے 3وہاب ریاض اورعدنان رسول نے دو،دوکھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔

واضح رہے کہ لاہور لائنز پاکستان کی پہلی ٹیم ہے جس نے پہلی بارچیمپنئز لیگ میں جگہ بنائی ہے اس سے قبل پاکستان کی دو ڈومیسٹک ٹیمیں سیالکوٹ سٹالینز اور فیصل آباد وولوز کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ عبور نہیں کرسکی تھیں ۔

اس سے پہلے بھارت میں جاری ٹی20 چیمپیئنز لیگ کے کوالیفائنگ مرحلے میں پاکستان کی ٹیم لاہور لائنز نے اپنے تیسرے اور اہم میچ میں سری لنکا کی ٹیم سدرن ایکسپریس کو 55 رنز سے شکست دے دی ہے۔

منگل کو رائے پور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے کپتان محمد حفیظ کی عمدہ نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔حفیظ نے 40 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ انھیں اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ان کے علاوہ اوپنر احمد شہزاد نے 29 اور سعد نسیم نے 31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ایک اچھے مجموعے تک پہنچنے میں مدد دی۔

سری لنکا کی جانب سے معروف تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔اگلے مرحلے میں جانے کی امید برقرارلاہور لائنز کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کی امید برقرار ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ممبئی انڈینز اور ناردرن لائٹس کے مابین میچ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد ہی ہوگا۔اگر ممبئی انڈینز کی ٹیم یہ میچ ہار جاتی ہے تو لاہور لائنز کوالیفائی کر جائے گی تاہم فتح کی صورت میں ممبئی انڈینز بہتر رن ریٹ پر آگے چلی جائے گی۔

جواب میں سدرن ایکسپریس کی ٹیم 18ویں اوور میں 109 رن بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ سدرن ایکسپریس کے بلے باز بڑی شراکت داریاں قائم کرنے میں ناکام رہے۔ جیہان مبارک 35 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔سری لنکن ٹیم کے سات بلے بازوں کا سکور دہرے ہندسوں میں بھی نہ پہنچ سکا۔پاکستان کی جانب سے اعزاز چیمہ تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، جبکہ وہاب ریاض اور عدنان رسول نے دو دو وکٹیں لیں۔

اس فتح کے نتیجے میں لاہور لائنز کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کی امید برقرار ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ممبئی انڈینز اور ناردرن لائٹس کے مابین میچ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد ہی ہوگا۔اگر ممبئی انڈینز کی ٹیم یہ میچ ہار جاتی ہے تو لاہور لائنز کوالیفائی کر جائے گی تاہم فتح کی صورت میں ممبئی انڈینز بہتر رن ریٹ پر آگے چلی جائے گی۔چیمپیئنز لیگ میں پاکستانی کرکٹروں کی شرکت کو پاک بھارت کرکٹ روابط کے ضمن میں ایک خوش آئند قدم کہا جا رہا ہے، تاہم آئی پی ایل کے دروازے پاکستانی کرکٹروں پر اب بھی بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :