این ڈی ایم اے نے سیلاب نقصانات کے جائزے کا عمل شروع کر دیا

بدھ 17 ستمبر 2014 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء ) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ قدرتی آفات ن سیلاب نقصانات کے جائزے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی تھی کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمین لگا کر رپورٹ وفاقی حکومت کی پیش کی جائے ان ہدایات کی روشنی میں این ڈی ایم اے نے منڈی بہاؤ الدین ' حافظ آباد ' چنیوٹ ' جھنگ اور ملتان کے اضلاع میں سیلاب سے نقصانات کاتخمینہ لگانے کیلئے مختلف شعبوں میں ابتدائی فوری جائزے کا عمل شروع کر دیاہے۔ادارے نے یہ عمل امداد دینے والے اداروں کی مدد سے شروع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :