عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست میں آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری

بدھ 17 ستمبر 2014 08:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست میں آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔فاضل عدالت نے مزید سماعت22ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئی جی پنجاب اپنے جواب میں بتائیں کہ کس قانون کے تحت سیاسی کارکنوں کی نظر بندیاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اگر کوئی ملزم ہے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔کسی ٹھوس وجہ کے بغیر نظر بندیاں نہیں کی جا سکتیں۔تحریک انصاف کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ فاضل عدالت قرار دے چکی ہے کہ غیر قانونی نظر بندیان نہ کی جائیں مگر اس کے باوجود حکومت سیاسی کارکنوں کو پر امن احتجاج سے روکنے کیلئے گرفتاریاں اور نظر بندیاں کر رہی ہے۔لہذا فاضل عدالت اس کو کالعدم قرار دے کر کارکنوں کی رہائی کا حکم دے۔