سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہریوں پر گولیاں چلانے کے الزام میں گرفتار پولیس افسران کو لاہور کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیاگیا

بدھ 17 ستمبر 2014 08:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہریوں پر گولیاں چلانے کے الزام میں گرفتار پولیس افسران کو لاہور کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں وکلاء کے حاضر نہ ہونے پر سابق ایس ایچ او سبزاہ زار انسپکٹر شیخ عامرسلیم،ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر حافظ اطہر محمود دو ایلیٹ کمانڈو نوید اور خرم رفیق پرفردجرم عائدنہ ہوسکی۔فاضل جج نے جیل حکام کو 24 ستمبر کو ملزمان دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے درج پہلے مقدمے میں مذکورہ پولیس افسران کی حد تک چالان مکمل کرکے سماعت کے لئے خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :