ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس، عوامی تحریک نے رضا ربانی کے تین سوالات کے حوالے سے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا،علی ظفر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر جواب میں پاک فوج کو حساس معاملے سے دور رکھنے کی استدعاء بھی کی گئی ،سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی استدعاء،وزیراعلی اور وزیراعظم سمیت کسی بھی سرکاری عہدیدار کا استعفیٰ مانگا جانا کسی طور پر غیر آئینی یا غیرقانونی نہیں ہے‘ ماضی میں بھی عوامی مطالبے پر استعفے دئیے جاتے رہے ہیں‘ رضا ربانی کے سوالات سراسر مفروضے پر مبنی ہیں جن کا جواب دینا ضروری نہیں ، وزیراعلی پنجاب کا استعفیٰ مانگنا درست ہے ، عوامی تحریک
بدھ 17 ستمبر 2014 09:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس میں عوامی تحریک نے رضا ربانی کے تین سوالات کے حوالے سے اپنا جواب منگل کو جمع کروادیا جس میں کہا گیا ہے کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر جواب میں پاک فوج کو حساس معاملے سے دور رکھنے کی استدعاء بھی کی گئی ہے اور سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی استدعاء کی گئی ہے‘ وزیراعلی اور وزیراعظم سمیت کسی بھی سرکاری عہدیدار کا استعفیٰ مانگا جانا کسی طور پر غیر آئینی یا غیرقانونی نہیں ہے‘ ماضی میں بھی عوامی مطالبے پر استعفے دئیے جاتے رہے ہیں‘ رضا ربانی کے سوالات سراسر مفروضے پر مبنی ہیں جن کا جواب دینا ضروری نہیں تاہم وزیراعلی پنجاب کا استعفیٰ مانگنا درست ہے کیونکہ ماڈل ٹاؤن سانحہ میں 14 معصوم افراد کی ہلاکت اور 90 افراد کے شدید زخمی ہونے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
ایک طرف اے این پی اور پی این پی عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حیرت انگیز طریقے سے سیاسی سوالات بھی پیش کررہے ہیں۔ دو سوالات تو صرف اور صرف سیاسی ہیں۔ حکومت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سہولت کار خود مقرر کیا تو عوامی تحریک نے اسے خوش آمدید کہا۔
عوامی تحریک اس الزام کو مسترد کرتی ہے کہ اس کے مطالبات غیر آئینی ہیں۔ ہمارے مطالبات سیاسی اور آئینی ہیں اور سوال اٹھایا ہے کہ ایسے وقت میں موجودہ حکومت جائز ہے کہ انتخابات چرائے گئے ہیں۔ کیا سیاسی جماعتوں اور اداروں کے اندر احتساب کا عمل موجود ہے‘ کیا احتساب کرنے والے اداروں کو شفاف اور خودمختار نہیں ہونا چاہئے‘ کیا پچھلے 41 سالوں کے دوران تمام حکومتیں پسماندہ طبقے اور علاقوں کے تعلیمی اور معاشی مفادات کے تحفظ میں ناکام رہی ہیں۔ جہاں جہالت موجود ہے حکومتیں وقت اور لازمی تعلیم سمیت فنی اور اعلی تعلیم کو یقینی نہیں بناسکیں وہ سستا اور فوری انصاف یقینی بنانے میں بھی ناکام رہی ہیں اور عوام کا معیار زندگی بلند نہیں ہوسکا کیونکہ انہیں زندگی اور روزگار کی بنیادی سہولتیں اور سماجی تحفظ حاصل نہیں رہا جس میں خوراک‘ کپڑا‘ مکان‘ تعلیم اور طبی سہولیات شامل ہیں۔ کیا حکومت جمہوریت کے نام پر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرسکی ہے‘ کیا نظم و نسق کا فقدان نہیں‘ کیا نجکاری کے نام پر ریاستی اثاثوں کو لوٹا نہیں جارہا اور کیا نجکاری شفاف نہیں ہونے چاہئے‘ کیا حکومت کو سپریم کورٹ کے مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کی خلاف ورزی کی اجازت دی گئی ہے جبکہ عدالت عظمیٰ تمام اداروں کے سربراہان کے شفاف انداز میں تقرر کا حکم دے چکی ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ کیا 41 سال سے آئین کے آرٹیکلز 3‘ 4‘ 9‘ 32 تا 38 کی خلاف ورزی نہیں ہورہی۔ کیا موجودہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ میں ناکام نہیں رہی‘ کیا موجودہ حکمران بلدیاتی انتخابات بارے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی نہیں کررہے جس کا تعلق آئین کے آرٹیکل 140 اے سے ہے۔ کیا ارکان پارلیمنٹ کو گلیوں نالیوں کیلئے فنڈ دئیے جاسکتے ہیں جبکہ پارلیمنٹ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس کا کام قانون سازی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو فنڈز دینا بدعنوانی ہے اسے تبدیل ہونا چاہئے۔ کیا مظاہرین اس بات پر یقین کرنے میں غلطی پر ہیں کہ قانون کی نظر میں امیر اور غریب برابر نہیں۔ کیا ماڈل ٹاؤن واقعہ میں غریبوں کو انصاف کی توقع نہیں ہونی چاہئے۔؟ وقت آگیا ہے کہ حکمران ذاتی مفادات کی ملکی مفادات کیلئے قربانی دیں۔ جواب کے آخر میں عدال سے استدعاء کی گئی ہے کہ رضا ربانی کی جانب سے جو درخواست دی گئی ہے اس پر کوئی حکم جاری کئے بغیر اس کو نمٹادیا جائے اور یہ بھی استدعاء کی گئی ہے کہ فوج کو اس حساس معاملے سے باہر رکھا جائے اور سیاسی سوالات پر حکومت سے مذاکرات کی میز پر بات ہونی چاہئے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 17 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راوٴنڈ ختم، نادرن نائٹس نے ممبئی انڈینز، لاہور لائنز نے سدرن ایکسپریس کو ہرا دیا ، نادرن نائٹس اور لاہور لائنز اگلے راوٴنڈ میں پہنچ گئیں
-
ٹی 20کپتان کا تاج شاہد خان آفریدی کے سر سج گیا ،پی سی بی نے آفریدی کو ٹی 20ورلڈ کپ 2016ء تک قومی ٹیم کا کپتان بنا دیا جبکہ مصباح الحق ٹیسٹ اور ون ڈے کی سکواڈ کی قیادت کرینگے ، یو اے ای ہوم سیریز کیلئے قومی ... مزید
-
آئی سی سی پابندی کے شکار سعید اجمل کی ملک میں ترقی، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے مشکلات میں گھرے پاکستانی اسٹار آف اسپنر سعید اجمل کو سینئر نائب صدر کے عہدے پر دوہری ترقی دے کر کے ان کی خدمات کا اعتراف ... مزید
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 2013ء کے تمام انتخابی میٹریل آئندہ پانچ سال تک محفوظ رکھنے کا فیصلہ
-
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، آٹھ انکوائریوں ، دو شکایات کی تصدیق کی منظوری، چار انکوائریوں کی ثبوتوں کی بناء پر بند کردیئے گئے
-
عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، کرپشن کا مکمل طورپر خاتمہ کرکے دم لیں گے، تمام فیصلے اور عدلیہ میں تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہونگی ،جسٹس غلام ... مزید
-
بلاول بھٹوزرداری جنوبی اوروسطی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کریں گے
-
این ڈی ایم اے نے سیلاب نقصانات کے جائزے کا عمل شروع کر دیا
-
خیبرپختونخوا حکومت نے سکھ برادری کی ٹارگٹ کلنگ اور شہریوں کے اغواء کے بعض واقعات کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ، محکمہ داخلہ وپولیس کیلئے چیلنج قرار ، سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کی منظوری، پولیس و ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہریوں پر گولیاں چلانے کے الزام میں گرفتار پولیس افسران کو لاہور کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیاگیا
-
وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود مبینہ طور پر سیاسی اثرو رسوخ رکھنے والے سی ڈی اے کے با اثر ممبر انوائر منٹ کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز،سپریم کورٹ نے ممبر انوائرمنٹ سید مصطفین ... مزید
-
پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے میں متعدد حاملہ خواتین کی موجودگی کا انکشاف،صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں جس کے باعث ان کے کیس پیچیدہ ہونے کے خدشات ، دھرنے میں قائم میڈیکل کیمپ میں بھی سہولیات ... مزید
-
عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست میں آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری
-
مظفرگڑھ ، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر دھاوا بولنے پر آزار رکن قومی اسمبلی جمشیداحمد خان دستی سمیت 20 نامزد اور دو سو سے زائد نامعلوم ساتھیوں پر تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں ڈی پی او مظفرگڑھ کی مدعیت ... مزید
-
تربت ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھتیجے عمر جان کی خود کشی کی کوشش،سرمیں گولی لگنے سے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیئے گئے
-
شام‘ داعش نے ایک فوجی طیارہ مار گرایا‘ آٹھ افراد ہلاک
-
افغانستان ، دارالحکومت کابل میں غیر ملکی افواج کے قافلے پر خود کش حملہ، چا ر ایساف اہلکار ہلاک،16 افراد زخمی،دھماکہ وزارت داخلہ کی عمارت اور سپریم کورٹ کے قریب ہوا ،طالبان نے حملے کے ذمہ داری قبول ... مزید
-
لو جہاد تحریک کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کا مسلمانوں کے خلاف نیا واویلا ،تمام اسلامی مدارس دہشت گردی کی تربیت گاہیں قرار، گوشت کی تجارت کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہو رہا ہے، بی جے پی کا الزام
-
سات اخوان رہنماوں کو قطر چھوڑنے کا حکم ، ترکی نے پناہ کی پیشکش کر دی
-
عالمی برادری کو شام اور عراق میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے امریکہ کیساتھ مل کر ٹھوس اقدامات اقدامات کرنے چاہئیں‘ چین
-
سمندری طوفان اوڈیلے نے میکسیکو میں تباہی مچا دی، طوفان سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ، عمارتیں تباہ، لوگ علاقہ خالی کرنے پر مجبور
-
پیدل یا سائیکل پر جانے والے مسافر گاڑیوں پر جانے کے مقابلے میں زیادہ بہتر توجہ کے ساتھ کام کر سکتے تھے،محققین
-
برطانوی خاتون ڈاکٹر کی کٹے سر کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی،برطانیہ سے تعلق رکھنے میڈیکل کی ایک طالبہ کی تصویر ٹویٹر کے ذریعے سامنے آئی ہے جس میں اس نے ایک کٹا ہوا انسانی سر بالوں سے پکڑ رکھا ہے،خاتون ... مزید
-
ہیپاٹائٹس سی کی کم قیمت فروخت کا لائسنس جاری کردیاگیا ،ہیپاٹائٹس سی کے باعث معدہ ناقص ہو سکتا ہے اور معدے کے سرطان کا خطرہ رہتا ہے، یہ بیماری دنیا کے غریب ملکوں میں سالانہ 18 کروڑ افراد کو متاثر کرتی ... مزید
-
عمران خان کا جمعہ کو ’’گو نواز گو‘‘ ڈے منانے کا اعلان،جمعہ کو تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، عوام کے سامنے اپنا بجلی کا بل جلاؤں گا ، نواز شریف اپنے اثاثے ظاہر کردیں تو میں آج ہی اپنا دھرنا ختم ... مزید
-
خیبر ایجنسی میں فورسز کی بمباری ، 20شدت پسند ہلاک، 5ٹھکانے تباہ،جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے علاقوں تور درہ اور دوہ توئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تحریک ... مزید
-
حکومت مکمل طور پر اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے ،متاثرین کی آباد کاری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گی ، نواز شریف،حکومت متاثرین کے دکھوں کو ختم کرنے کے لئے اپنا حقیقی کردار ادا کرے گی، ... مزید
-
نام نہاد وزیراعظم کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، انقلاب پورے ملک کی تحریک بن چکاہے، طاہر القادری،ہماری جنگ اور جدوجہد کرپٹ نظام کے خلاف ہے ، موجودہ حکمرانوں نے درجنوں بنکوں سے قرض لے کر پیسہ ملک سے باہر ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے حکومت کی طرف ان کے پانچ مطالبات ماننے کے تاثر کو رد کر دیا اسے حکومتی پروپیگنڈہ قرار دے دیا، حکومت کے ساتھ دھاندلی کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا تھا،نہ ... مزید
-
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی قبائلی جرگہ سمیت وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات، ملک کی مجموعی امن وامان و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،ملک مشکلات کا شکارہے، سیاسی سنجیدگی ... مزید
-
افغان حکومت کا الزام مسترد، ہمارے خفیہ ادارے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، پاکستان ،پاکستان اپنی سرزمین کوکسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا ، بے بنیاد اور باہمی تعلقات ... مزید
-
ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس، عوامی تحریک نے رضا ربانی کے تین سوالات کے حوالے سے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا،علی ظفر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر جواب میں پاک فوج کو حساس معاملے سے دور رکھنے ... مزید
-
وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم زمین کا تنازعہ طے کرنے کیلئے جسٹس تنویر پرمشتمل کمیشن بنادیا،باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان،جسٹس تنویر کو قواعد کے برخلاف 15لاکھ روپے تنخواہ دینے کا فیصلہ
-
عمران خان باتیں آکسفورڈ والی کرتے ہیں اور عمل افریقہ کے جنگل والا ہوتا ہے ، قانون کے احترام کے سواء تمام کام کئے ،پرویز رشید ، عمران خان محلات ختم کرنے کی بات کرتے ہیں جبکہ ان کے دائیں بائیں بھی محلات ... مزید
-
سابق صدر آصف علی زرداری سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
دفعہ 144 کا نفاذ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو آج ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے‘ عدالت اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گرفتاریوں ... مزید
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، پنجاب میں جاں بحق افراد کی تعداد 240 ہوگئی، 23 لاکھ افراد متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے
-
ایشیائی ترقیاتی بینک دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے مدد کرے،اسحاق ڈار
-
پی ٹی وی پر حملہ کرنیوالے افراد کی شناخت کیلئے جاری تصویری اشتہار میں تین افراد پی ٹی وی کینٹین اوردو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا ملازم نکلے، گرفتاری پر ایک لاکھ فی کس انعام مقرر کر دیا گیا، ڈائیر یکٹر نیوز ... مزید
-
انتشار اور انارکی عمران اور قادری کا مشترکہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، سعد رفیق، آکسفورڈ کے تعلیم یافتہ عمران خان تہذیب و اخلاق اور ضبط سے عاری ہوچکے ہیں، قومی املاک پر حملہ کرنے والے مسلحہ جتھوں کو نہتے ... مزید
-
وزیراعظم نوازشریف 26ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،وزیراعظم کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں ،دورہ 2سے 3روزکاہوگا،مسعودخان
-
عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاریوں تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،اسکارٹ لینڈ یارڈ
-
نیویارک کے پارک میں پاکستانی خاتون پر حملہ کے مرتکب سابق امریکی میرین فوجی کیخلاف مقدمہ درج،پار ک میں چہل قدمی کے دوران سفید فام فوجی نے 24سالہ خاتون کو زدوکوب کیا تھا
-
جنرل راحیل نے 5مطالبات کی گارنٹی دی ،انہیں کہانوازشریف پراعتمادنہیں فوج پیچھے ہوتی تواب تک جاچکے ہوتے ،عمران خان ،ہم فوج کے کندھوں پرنہیں عوام کے کندھوں پرآئیں گے ،دھاندلی کے ذمہ داروں کوسزانہ ... مزید
-
کراچی،پرواز لیٹ کیوں کرائی، مسافروں نے رحمان ملک ، ن لیگی ایم این اے کو طیارے سے اتار دیا، تاخیراْن کی وجہ سے نہیں ہوئی ، اس کی تحقیقات کرائی جائیں‘ رحمن ملک
-
جنیدجمشیدنے بھی وزیراعظم نوازشریف کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیدیا،میں نے بھی عروج میں گانا چھوڑا ،اپنا مقام چھوڑنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہو جاتا،ہم وطنوگھبرانانہیں اچھاوقت قریب ہے ، سٹیٹس کوکوتوڑنے ... مزید
-
نام طاہر عالم خان اور اصلی خان ہوں‘ آئی جی اسلام آباد نے اپنا خاندانی پس منظر بتلادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.