سات اخوان رہنماوں کو قطر چھوڑنے کا حکم ، ترکی نے پناہ کی پیشکش کر دی

بدھ 17 ستمبر 2014 08:59

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء)ترکی کی اعلی ذمہ دار شخصیات نے اشارہ دیا ہے کہ قطر سے نکالے گئے اخوان المسلمون کے رہنماوں اور ارکان کو ترکی میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ میڈٰیا رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمون کے حمایت یافتہ پہلے منتخب مصری صدر محمد مرسی کی پچھلے سال 3 جولائی کو فوج کے ہاتھوں برطرفی کے بعد ماہ دسمبر میں اخوان المسلمون پر بھی پابندی عاید کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اب مرسی کو برطرف کرنے والے جنرل عبدالفتاح السیسی کے صدر بننے کے بعد اخوان المسلمون کے لیے قطر میں بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ قطری حکومت قبل ازیں اخوان کی حمایت کے لیے سو رہی ہے۔لیکن اب متحدہ عرب امارات کے دباو کے نتیجے میں قطری حکومت کے لیے اخوان کے لوگوں کو اپنے ہاں قیام کرانا مشکل ہو گیا ہے۔اس صورت حال میں لندن میں مقیم ایک اخوان لیڈر نے ہفتے کے روز انکشاف کیا تھا کہ قطر نے سات سینئیر اخوانی رہنماوں کو قطر چھوڑ کر چلے جانے کے لیے کہہ دیا ہے۔ترکی کی اعلی شخصیات نے اس وجہ سے اخوان رہنماوں کو اپنے ہاں آنے کی اجازت دینے اور ان کا خیر مقدم کرنے کا کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :