عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، کرپشن کا مکمل طورپر خاتمہ کرکے دم لیں گے، تمام فیصلے اور عدلیہ میں تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہونگی ،جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل کا بلوچستان بار کے عشائیہ سے خطاب

بدھ 17 ستمبر 2014 08:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء )چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے اور کرپشن کا مکمل طورپر خاتمہ کرکے دم لیں گے تمام فیصلے اور عدلیہ میں تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہونگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں ان کے اعزاز میں دیئے جانیوالے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نورمحمد مسکانزئی  جسٹس جمال مندوخیل  جسٹس ہاشم خان کاکڑ  جسٹس کامران ملاخیل  جسٹس اعجاز سواتی  جسٹس شکیل بلوچ بلوچستان بار ایسوسی کے صدر بلال انور کاسی ایڈووکیٹ منیر سکندر ایڈووکیٹ سمیت بلوچستان بھر سے آنیوالی وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی چیف جسٹس بلوچستان جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو انصاف کے حصول میں کوئی تاخیر نہ ہو تمام کیسسز کو بروقت نمٹایا جائے اسی لئے ججز کمیٹی میں ہفتہ کی چھٹی ختم کی تھی تاکہ عوام کو انصاف کے حصول میں تاخیر نہ ہو ہماری کوشش ہے کہ عوام کو فوری انصاف فراہم کریں اور ہفتہ کی چھٹی کے روز کسی بھی ریگولر کیس کی سماعت نہ کی جائے ہفتہ کو عدالتیں کھلی رہیں گی اگر حکومت نے چھٹی ختم کر دی تو پھر عدالتوں میں ریگولر کیس سنیں گے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے حوالے سے کسی بھی طورپر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ہماری کوشش ہوگی کہ کرپشن کا مکمل طورپر خاتمہ کریں انہوں نے کہا کہ سروس ٹریبونل میں خواتین کوٹہ پر میرٹ پر تعیناتیں ہوئی ہیں جتنی بھی پوسٹیں ہمارے پاس موجود ہیں ان میں سے پہلے ایڈیشنل سیشن ججز کو تعینات کرکے میرٹ پر جوڈیشل مجسٹریٹ اور سیشن ججز کی تعیناتیں تکمیل کے مراحل میں ہیں ہم نے آئین پر حلف لیا ہے کسی بھی غیرآئینی اقدام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑیں ہونگے اس موقع پر جسٹس نورمحمد مسکانزئی نے بھی خطاب کیا بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے ہفتہ کی چھٹی بحال کی جائے اور تمام ماتحت عدالتوں میں تعیناتیاں کی جائیں وکلاء اور پولیس کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو چیف جسٹس بلوچستان ذاتی طورپر دیکھیں ۔

متعلقہ عنوان :