عالمی برادری کو شام اور عراق میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے امریکہ کیساتھ مل کر ٹھوس اقدامات اقدامات کرنے چاہئیں‘ چین

بدھ 17 ستمبر 2014 08:59

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء) چین نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو شام اور عراق میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے امریکہ کیساتھ مل کر فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ لی باؤڈنگ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کا واحد حل فوجی طاقت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف حملے کے دوران کسی بھی ملک کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام بے حد اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں صورتحال عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو شام اور عراق میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے آپس میں متحد ہوجانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :