نائجیریا میں کلیسائی عمارت منہدم: ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی

بدھ 24 ستمبر 2014 07:45

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)نائجیریا میں ایک چرچ کی عمارت کے انہدام کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید اضافے کے بعد اب 115 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاگوس میں واقع یہ عمارت دس روز قبل منہدم ہو گئی تھی اور اس کے ملبے تلے درجنوں افراد دفن ہو گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 84 افراد کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 26 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے جنوبی افریقہ منتقل کیا جا چکا ہے۔