ایشین گیمز 2014:پاکستان نے اپنا پہلا تمغہ جیت لیا ، مراتب علی شاہ نے ووشو میں ایرانی حریف کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیتا ،ایشین گیمز میں پاکستان کا 188رکنی دستہ شرکت کررہا ہے تاہم اب تک کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے

بدھ 24 ستمبر 2014 07:16

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء) ایشین گیمز 2014ء میں پاکستان نے اپنا پہلا تمغہ جیت لیا ، پاکستان کے مراتب علی شاہ نے ووشو میں کانسی کا تمغہ جیتا ۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں چینی حریف سے شکست کے بعد ایران کے کھلاڑی سے کانسی کے تمغے کیلئے مقابلہ ہوا جس میں مراتب علی نے 70کے جی کلاس میں اپنے حریف کو شکست دے کر پاکستان کے لیے 2014کے ایشین گیمز میں پہلا تمغہ جیت لیا ایشین گیمز 2014ء میں پاکستان کا 188رکنی دستہ شرکت کررہا ہے تاہم اب تک پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :