قومی اسمبلی کی نشست این اے149 کے ضمنی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے باغی صدر مخدوم جاوید ہاشمی اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے باغی جنرل سیکرٹری ملک عامر ڈوگر سمیت 36امیدواروں نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن ملتان کے دفتر میں جمع کرا لئے

بدھ 24 ستمبر 2014 07:31

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے باغی صدر مخدوم جاوید ہاشمی کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے149 کے ضمنی انتخابات کیلئے منگل کے روز پی ٹی آئی کے باغی صدر مخدوم جاوید ہاشمی اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے باغی جنرل سیکرٹری ملک عامر ڈوگر سمیت 36امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن ملتان کے دفتر میں جمع کرائے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں مخدوم جاوید ہاشمی،ملک عامر ڈوگر،خالد خان خاکوانی،ملک لیاقت ڈوگر،ڈاکٹر جاوید صدیقی،رانا فیراز نون،طاہررشید،محمد حسین قریشی،حکیم غلام محی الدین قریشی،محمد طارق زمان ،رانا سلیم،طفیل اسحاق،عبداللطیف عنصر المعروف پروفیسر نجپال،طارق رحیم اللہ،شاہدمحمود خان،ملک اون عباس،انور خان،محمد شکیل بٹ،محمد فاخر رشید،اعجاز جنجوعہ،الطاف حسین رحمانی،بوٹا سرفراز،راشد جمال،محمد ندیم قریشی،راؤ انیس الرحمن،نادر نواز،ثروت خان،فیاض احمد خان،چوہدری عبداللہ،محمد صدیق انصاری،محمد رفیق احمد اور محمد یوسف شامل ہیں۔