چین: معروف ایغور ماہر تعلیم کو عمر قید کی سزاء سنادی گئی

بدھ 24 ستمبر 2014 07:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)چین کی ایک عدالت نے علیحدگی کے الزمات کے تحت ایک معروف ایغور ماہر تعلیم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق الہام توہتی ایک تعلیمی ادارے میں معاشیات کے پروفیسر ہیں اور ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کو یہ سزا سنکیانگ کی ایک عدالت نے منگل کو سنائی۔الہام توہتی چین کی طرف سے سنکیانگ کی ایغور مسلمان آباد ی سے روا رکھے جانے والے سلوک پر کھلی تنقید کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چین میں شورش زدہ شمال مغربی خطے سنکیانگ میں بدامنی کی وجہ سیحالیہ مہینوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔توہتی خود پر لگائے گئے ان الزمات کی سختی سے تردید کرتے ہیں کہ وہ ایک علیحدگی پسند گروپ کی قیادت کر رہے تھے۔ ان کے وکیل لی فینگ پنگ نے کہا کہ وہ اس سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔سنکیانگ کی آبادی کی اکثریت ایغور نسل کے مسلمانوں پر مشتمل ہے جس کا کہنا ہے کہ اسے چینی حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر ریاستی جبر اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ دوسری طرف چینی حکومت ان الزمات کو مسترد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :