نئی ایوی ایشن پالیسی کا مسودہ اس ماہ کے آخر تک وزیر اعظم کومنظوری کے لیے پیش کردیا جائے گا،شجا عت عظیم ،نئی ایوی ایشن پالیسی پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری میں انقلاب برپاکرد ے گی،وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے ہوابازی کی اجلاس میں گفتگو

بدھ 24 ستمبر 2014 07:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ہوابازی کیپٹن شجا عت عظیم نے کہا ہے کہ نئی ایوی ایشن پالیسی کا مسودہ اس ماہ کے آخر تک وزیر اعظم کومنظوری کے لیے پیش کردیا جائے گا ، نئی ایوی ایشن پالیسی پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری میں انقلاب برپاکرد ے گی۔یہ بات انہوں نے پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر میں قومی ایوی ایشن پالیسی کے حوالے سے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،اجلا س میں ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر)محمد یوسف اور سی اے اے کے ڈائریکٹرز بھی موجودتھے اس موقع پر نئی ایوی ایشن پالیسی کے مسودہ پر ڈی جی اور ڈائریکٹرز سول ایوی ایشن کی تجاویزبھی لی گئیں۔

شجاعت عظیم نے کہا کہ قومی ایوی ایشن پالیسی کی تشکیل اور عمل درآمدان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،کیونکہ آخری قومی ایوی ایشن پالیسی 2000میں بنی تھی اورگذشتہ 14سال سے کوئی قومی ایوی ایشن پالیسی نہیں بنائی گئی ،انہوں نے کہا کہ قومی ایو ی ایشن پالیسی کی تشکیل کے لیے تمام اسٹک ہولڈرز ، ایوی ایشن کے ماہرین اور دنیا کی بہترین یونیورسٹی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں امریکہ ،آسڑیا،سنگا پور ،چین ،کینڈا اور دیگر ممالک کی ایوی ایشن پالیسیوں سے استعفادہ حاصل کیا گیا ہے اور ایوی ایشن پا لیسی کی تیاری میں ایوی ایشن سے متعلق چار پی ایچ ڈی ماہرین کی رائے بھی شامل کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ہوابازی شجاعت عظیم نے کہاہے کہ نئی ایوی ایشن پالیسی میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کوفروغ دیا جائے گا اور نئی پالیسی پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری میں انقلاب برپا کردے گی عام شہریوں کو ملک کے کونے کونے میں فضائی سفرکی سہولت میسر ہوگی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا ۔

فلائنگ کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے نئے فلائنگ کلب بنائے جائیں گے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ہوابازی شجاعت عظیم نے کامیاب حج آپریشن پر ڈی جی سول ایو ی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر)محمد یوسف کو مبارک آباد پیش کی اور حج آپریشن کے موقع ایئرپورٹس پر کیئے جانے والے انتظامات کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :