خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125 میں ووٹو ں کی دوبارہ گنتی مکمل ،اگلے مرحلے میں نادرا سے نشان انگوٹھوں کی تصدیق کرائی جائے گی

بدھ 24 ستمبر 2014 07:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125 میں ووٹو ں کی دوبارہ گنتی مکمل کر لی گئی،اگلے مرحلے میں نادرا سے نشان انگوٹھوں کی تصدیق کرائی جائے گی، انتخابی ریکارڈ نادرا کے حوالے کرنے سے قبل ایف آئی اے کو بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کے حکم سے قائم کیا گیا خصوصی کمیشن ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ میں ووٹو ں کی دوبارہ گنتی سے متعلق رپورٹ چند روز میں ٹربیونل کو بھیج دے گا۔

الیکشن ٹربیونل ذرائع کے مطابق گنتی کے بعد حلقے کے 7 پولنگ اسٹیشنوں کے بیلٹ پیپرز ،ان کی کاوئنٹر فائل اور ووٹر لسٹوں پر ووٹروں کے نشان انگوٹھوں کی تصدیق کا مرحلہ شروع ہو گا۔ ان ذرائع کے مطابق یہ انتخابی ریکارڈ نادرا کو بھیجنے سے قبل ایف آئی اے کے متعلقہ نامزد افسر کے پاس بھیجا جائے گا،نادرا کو صرف وہی بیلٹ پیپرز،کاوئنٹر فائل اور ووٹر لسٹیں بھیجی جائیں گی جن پر ووٹروں کے نشان انگوٹھے واضح ہوں گے۔