ڈومیسٹک ٹی20 میں تین باوٴلرز کے ایکشن مشکوک ،رپورٹ،مشکوک باؤلرز میں جنید ضیا، ندیم جاوید اور نیرعباس شامل ،ٹی 20 ایونٹ میں جنید ضیا لاہور لائنز، ندیم جاوید ڈیرہ مرادجمالی اور نیرعباس سیالکوٹ اسٹالینز کی نمائندگی کر رہے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے سعید اجمل کا ایکشن مشکوک قرار دینے کے بعد پی سی بی نے ڈومیسٹک سطح پر سختی شروع کرنے کے ساتھ ساتھ تمام باؤلرز کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے

بدھ 24 ستمبر 2014 07:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں تین باوٴلرز کے باوٴلنگ ایکشن مشکوک ہونے کی رپورٹ کی گئی ہے۔ذرائع کیمطابق جن باوٴلرز کے مشکوک ایکشن قرار دیے گئے ہیں ان میں جنید ضیا، ندیم جاوید اور نیرعباس شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں جنید ضیا لاہور لائنز، ندیم جاوید ڈیرہ مرادجمالی اور نیرعباس سیالکوٹ اسٹالینز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جنید ضیا پاکستان کرکٹ بورڈ کیسابق چیئرمین توقیر ضیا کے بیٹے اور ماضی میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔گزشتہ ماہ انٹرنینشل کرکٹ کونسل کی جانب سے صف اول کے آف اسپنر سعید اجمل کا باوٴلنگ مشکوک قرار دیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سطح پر سختی شروع کرنے کے ساتھ تمام باوٴلرز کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔مشکوک ایکشن کے حامل گیند بازوں کی جانچ کے لیے پی سی بی نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا سے ایک مشین منگانے کا فیصلہ بھی کیا تھا جبکہ باوٴلرز کے ایکشن کی درستگی کے لیے سابق کرکٹرز پر مشتمل ایک میٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :