امریکہ ،وائٹ ہاؤس کا جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہونے والے ملزم کو عدالت میں پیش کردیاگیا

بدھ 24 ستمبر 2014 07:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)وائٹ ہاؤس کا جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہونے والے ملزم عمر گونزالس کو واشنگٹن کی ایک عدالت میں پیش کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 42 سالہ عمر گونزالس 19 ستمبر کی رات وائٹ ہاؤس کا جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم سیکورٹی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا تھا۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے ایک چھوٹی کلہاڑی برآمد ہوئی تھے، بعد ازاں کی گاڑی کی تلاشی لینے پر 800 کارتوس بھی ملے تھے۔ گونزالس پر سرکاری اور ممنوعہ عمارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور خطرناک ہتھیار رکھنے کے الزامات ہیں۔ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں اسے دس برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :