وزیر اعظم ہاوٴسنگ سکیم کے تحت سیکریٹری سینیٹ اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو کری روڈ پر ایک ایک پلاٹ الاٹ ہونے کا انکشاف،وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین کی تعداد زیادہ اور سرکاری رہائشگاہیں بہت کم ہیں ملازمین کی سیلنگ کو ڈبل کرنے کی تجویزدی ہے، اکرم درانی، ادارے کو کرپشن فری بنانے کیلئے پورا سسٹم کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 261ملازمین کو سرکاری گھر الاٹ کئے ،ہاؤسنگ و تعمیرات کمیٹی کو بریفنگ
بدھ 24 ستمبر 2014 07:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)سینٹ کی ہاؤسنگ و تعمیرات کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن نے وزیر اعظم ہاوٴسنگ سکیم کے تحت سیکریٹری سینیٹ اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو کری روڈ پر ایک ایک پلاٹ الاٹ کر دیا ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے ہاوٴسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں سرکاری ملازمین کی تعداد زیادہ اور سرکاری رہائشگاہیں بہت کم ہیں اس کمی کو پورا کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان سے منظوری کیلئے ایک سمری بھجوائی گئی ہے جس میں ملازمین کی سیلنگ کو ڈبل کرنے کی تجویزہے، اس کے لئے 7ارب روپے اضافی درکار ہوں گے اس سے سرکاری رہائشگاہوں پر بوجھ کم ہو جائیگا اور لوگ باآسانی اپنے لئے مکان کرائے پر حاصل کر سکیں گے۔
ادارے کو کرپشن فری بنانے کیلئے پورے سسٹم کو کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جنرل ویٹنگ لسٹ کے مطابق 261ملازمین کو سرکاری گھر الاٹ کئے گئے ہیں ۔ وہ منگل کو یہاں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سینیٹر شاہی سید کی صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہوا۔
قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ گریڈ 17سے اٹھارہ کے 9 افسران کو ترقی دے دی گئی ہے 18سے 19کے افسران کیلئے جمعرات کوسینیٹر ل سلیکشن بورڈ کی میٹنگ ہو رہی ہے اور گریڈ19سے 20کے افسران کو ترقی دینے کیلئے رپورٹ بنائی جا رہی ہے۔گریڈ 22کے افسر کو دوسرا پلاٹ دینے کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور پلاٹ وزیر اعظم کے سپیشل پیکج کے تحت فراہم کیا جاتا ہے اور پاکستان ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن نے وزیر اعظم ہاوٴسنگ سکیم کے تحت سیکریٹری سینیٹ اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو کری روڈ پر ایک ایک پلاٹ الاٹ کر دیا ہے ۔
وفاقی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ بہارہ کہو میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوٴسنگ سکیم کیلئے 30ہزار ممبر شپ درخواستیں وصول ہوئیں جس کیلئے 7ہزار کینال زمین خریدنے کیلئے معاملات طے پا چکے ہیں اور 3 ہزار کینال کیلئے بات چیت جاری ہے۔ ابھی ہمارے پاس تین ہزار کینال زمین موجودہے جس کو 15ہزار کینال تک بڑھایا جائیگا۔اجلاس میں جولائی 2012سے دسمبر 2012ء تک کمیٹی کی طرف سے دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور کمیٹی کی طر ف سے 5مئی 2014کو سیکٹرز ڈی 12اور ای 12کے ترقیاتی کاموں کیلئے دی گئی سفارشات، بہارہ کہو منصوبے کی وسعت ،سیکٹرایف 14پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ اورجی ٹین ٹو میں پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کی طر ف سے اپارٹمنٹس کے الاٹیز کو 50فیصد اضافی چارج کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سنیٹر مسزفرحت عباس ،مسزثریاء امیرالدین ، سینیٹر حمزہ ، سعید الحسن مندوخیل، محمد صالح شاہ ، سید ظفر علی شاہ اور عبدالروٴف کے علاوہ وفاقی وزیر اکرم خان درانی ،سیکریٹری ہاوٴسنگ ، ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ امپلائز ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن ، ایم ڈی پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی ، چیئرمین سی ڈی اے اورد یگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔قائمہ کمیٹی نے ورکنگ پیپر کمیٹی کے اجلاس سے ایک دن پہلے دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر سے ملوث افراد کو معطل کرنے کی سفارش کر دی اور کہا کہ کمیٹی کے اجلاس سے 5دن پہلے تک ورکنگ پیپر کمیٹی کو فراہم کئے جانے چاہئیں۔مولانا محمد خان شیرانی کے پلاٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ان کے پلاٹ کی رقم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کوفراہم کر دی گئی ہے وہ ان سے حاصل کر سکتے ہیں فیڈرل گورنمنٹ امپلائز ہاوٴسنگ سکیم کو شفاف بنانے کیلئے کمیٹی کی ہدایت کے مطابق میڈیاء پارلیمنٹرینزاور وکلاء تنظیموں کو کمیٹی میں شامل کرنے کے حوالے سے بتایا گیا کہ سیکریٹری ایسٹیبلشمنٹ ، سیکریٹری پیٹرولیم ،آئی جی موٹر و اور دیگر سینئر افسرپر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بہارہ کہو سکیم کے معاملات کو شفاف انداز میں سرانجام دیں گے ۔ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو بورڈ کے ممبران منتخب کرتے ہیں جس پر چیئر مین کمیٹی نے ہدایت کی کہ انکا انتخاب الیکشن کے ذریعے کرایا جائے۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سرکاری عمارتوں کی تعمیر کیلئے کمیٹی کی ہدایت کے مطابق این سی ایل کمپنی کو ٹھیکے دیے ہیں ۔لاجز اور گیسٹ ہاوٴسز کے کرائے پی ڈبلیو ڈی کو مالی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے بتایا گیا کہ ابھی 10فیصد اضافی چارجز پی ڈبلیو ڈی کو دیے جاتے ہیں اور باقی رقم لاجز اور گیسٹ ہاوٴسز میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ تجویز زیر غور ہے۔
ڈاکٹر امیر زادہ خان کو فاوٴنڈیشن سے رہائشی پلاٹ دینے کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ جو بھی رہائشی پلاٹ میسر ہو گا انکو فوراً فراہم کر دیا جائیگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ چیئر مین سی ڈی اور سیکریٹری ہاوٴسنگ دو ہفتوں کے اندر متاثرین کی ایک لسٹ تیار کر کے انکو ایڈجسٹ کریں .سیکٹرایف 14کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے صحیح تعاون نہیں کیا تھا جسکی وجہ سے معاملہ خراب ہو ا اب نئے چیئر مین کیساتھ میٹنگ ہوئی ہیں اور معاملہ جلد حل کر لیا جائیگا۔سیکٹر G-10/2کے اپارٹمنٹس کے پچاس فیصد اضافی چارجز کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ کی قیمت میں اضافہ عمارت کے ڈیزائین میں تبدیلی کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔ یہ منصوبہ عجلت میں بنایا گیا تھا وقت کے ساتھ ساتھ قیمت میں اضافہ ہو گیا۔کنسلٹنٹ کو بہت کم وقت دیا گیا جسکی وجہ سے بہت سی چیزین نظر انداز ہو گئی تھیں۔ملوث افراد کے خلاف 4دفعہ محکمانہ انکوائیری بھی کرائی جا چکی ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 24 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
معین خان کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ، آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کو حتمی شکل نہ دی جاسکی ،سلیکٹرز میں اختلاف کے باعث ٹیم کا حتمی فیصلہ آج چیئرمین پی سی بی کرینگے
-
ایشین گیمز 2014:پاکستان نے اپنا پہلا تمغہ جیت لیا ، مراتب علی شاہ نے ووشو میں ایرانی حریف کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیتا ،ایشین گیمز میں پاکستان کا 188رکنی دستہ شرکت کررہا ہے تاہم اب تک کھلاڑیوں کی کارکردگی ... مزید
-
پی سی بی نے فٹنس لیول میں کمی پر 4 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ، بہتر فٹنس ثابت کرنے والے کھلاڑیوں انعامات کے طورپر بونس دینے کابھی اعلان ، چار کرکٹرز ٹی 20 میں حالیہ منتخب ہونے والے کپتان شاہد خان ... مزید
-
ڈومیسٹک ٹی20 میں تین باوٴلرز کے ایکشن مشکوک ،رپورٹ،مشکوک باؤلرز میں جنید ضیا، ندیم جاوید اور نیرعباس شامل ،ٹی 20 ایونٹ میں جنید ضیا لاہور لائنز، ندیم جاوید ڈیرہ مرادجمالی اور نیرعباس سیالکوٹ اسٹالینز ... مزید
-
پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے لئے چار نام وزیراعظم کو بھجو ادیئے گئے
-
پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر اتوار کو اپنے جلسہ کیلئے باقاعدہ انتظامیہ کو درخواست دے دی
-
وزیر اعظم ہاوٴسنگ سکیم کے تحت سیکریٹری سینیٹ اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو کری روڈ پر ایک ایک پلاٹ الاٹ ہونے کا انکشاف،وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین کی تعداد زیادہ اور سرکاری رہائشگاہیں بہت ... مزید
-
چیئرمین این ایچ اے شاہراہوں کے دورے میں ارکان کمیٹی کو ہمراہ رکھیں گے،مواصلات کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ، قائمہ کمیٹی ملک میں وزارت مواصلات اور اس کے ملحقہ اداروں میں کسی بھی قسم کی ناجائز لوٹ مار ... مزید
-
سابق صدر پرویز مشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے بارے درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں یکم اکتوبر کو ہوگی ، پانچ رکنی بنچ درخواست کی سماعت کرے گا
-
مختلف سیاسی و مذہبی ، قوم پرست جماعتوں اورسول سو سائٹی نے ایم کیو ایم کے نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا،مطالبہ ملک اور جمہوریت کے خلاف سازش ہے، ایسے مطالبات پاکستان کو کمزور ... مزید
-
نئی ایوی ایشن پالیسی کا مسودہ اس ماہ کے آخر تک وزیر اعظم کومنظوری کے لیے پیش کردیا جائے گا،شجا عت عظیم ،نئی ایوی ایشن پالیسی پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری میں انقلاب برپاکرد ے گی،وزیر اعظم کے معاون ... مزید
-
قومی اسمبلی کی نشست این اے149 کے ضمنی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے باغی صدر مخدوم جاوید ہاشمی اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے باغی جنرل سیکرٹری ملک عامر ڈوگر سمیت 36امیدواروں نے کاغذات نامزدگی الیکشن ... مزید
-
خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125 میں ووٹو ں کی دوبارہ گنتی مکمل ،اگلے مرحلے میں نادرا سے نشان انگوٹھوں کی تصدیق کرائی جائے گی
-
لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کیخلاف لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد ،تمام درخواستیں یکجا کر کے سماعت کیلئے پیش کرنیکا حکم
-
طاہرہ آصف قتل میں ملوث دو ملزمان کو مقتول کی بیٹی اور ڈرائیور نے پہچان لیا ،ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا
-
امریکا نے شام میں بھی دولتِ اسلامیہ پر فضائی حملے شروع کر دئیے، پینٹا گو ن کی تصدیق ،شام میں فضا ئی حملو ں میں جنگی طیارے اور ٹاما ہاک میزائل استعمال کیے گئے ، پینٹا گو ن،فضائی بمباری میں اسلامک اسٹیٹ ... مزید
-
امریکہ ،وائٹ ہاؤس کا جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہونے والے ملزم کو عدالت میں پیش کردیاگیا
-
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی لڑکوں کو شہید کر دیا
-
بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب سے لاکھوں متاثر،میگھالیہ کے شمالی گارو پہاڑیوں کے علاقے میں کم از کم 100 گاوٴں ڈوب گئے ہی،سینکڑوں افراد اونچائی پر قائم سکولوں، چرچوں میں پناہ لینے پر مجبور
-
چین: معروف ایغور ماہر تعلیم کو عمر قید کی سزاء سنادی گئی
-
نائجیریا میں کلیسائی عمارت منہدم: ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی
-
ایبولا وائرس کے مریضوں میں تین گنا اضافہ ہو سکتا ہے، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ، نومبر کے آغاز میں ہی مغربی افریقہ میں اس بیماری سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھتی ہوئی بیس ہزار تک پہنچ سکتی ... مزید
-
یورپی مالیاتی اتحاد میں شامل ملکوں میں دس یورو کا نیا کرنسی نوٹ گردش میں آگیا، جرمنی سمیت یورو زون کی تمام رکن ریاستوں میں صارفین ان نئے نوٹوں کو نقد ادائیگیوں کے لیے استعمال کر سکیں گے
-
پشاور ، ریلوے اسٹیشن کے قریب ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ خاتون اور ایف سی اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ،20سے زائدزخمی،45 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا دھماکے کے وقت ایف سی کی گاڑی میں بریگیڈیئرخالد ... مزید
-
الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں الیکشن 2013ء کوفراڈقراردیدیا،عمران خان،الیکشن کمیشن کی رپورٹ ہمارے موٴقف کی تائیدہے ،رپورٹ سے نوازشریف کاایک اور جھوٹ پکڑاگیا،عوامی دھرنے کے باعث الیکشن کمیشن دھاندلی ... مزید
-
شاہ محمود کے الزامات مسترد،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب،الیکشن کمیشن کا انتخابی قوانین میں ترامیم کا فیصلہ ، اثاثوں کی غلط بیانی پر تین سال قید ہوگی،عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر از ... مزید
-
ملک بھر سے جامع سکیورٹی حکمت عملی کے تحت دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لینگے،مسلح افواج کی قیادت کا عزم، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت ، پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور ... مزید
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سماجی اور عوامی دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، چھ مبصر اداروں کی 2013ء کے عام انتخابات کے بارے میں جائزہ رپورٹ جاری کردی،بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کے انکشافات
-
سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان سے استعفے واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے مطالبات کو پارلیمنٹ کے سامنے لانے مشورہ دیدیا ، سراج الحق کو جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک کی ڈیڈ لائن ، استعفوں کا معاملہ زیادہ ... مزید
-
شمالی وزیرستان آپریشن ضرب عضب جاری ، فضائی کارروائی میں 19 دہشت گرد ہلاک
-
گورنرپنجاب کی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات، پاکستان میں دوجماعتوں کی جانب سے دیے جانے والے دھرنوں سے پیداہونے والی صورتحال ، عوام کودرپیش مسائل اورملک کے مجموعی سیاسی حالات پر ... مزید
-
سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداریوں کو ایک ساتھ الگ بنچ میں سننے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا ، انگوٹھوں کی تصدیق کا معاملہ قومی مسئلہ بن چکا ہے، چاہتے ہیں کہ انتخابی عذرداریاں اور انگوٹھوں کی ... مزید
-
منہاج القرآن عالم اسلام کا واحد ادارہ ہے جسے اقوام متحدہ نے اپنے معاملات میں مشیر کا درجہ دیاہے، طاہر القادری ، تعلیم عوام میں آگاہی پیدا کرتی ہے افسوس حکمران جان بوجھ کر قوم کو صحت و تعلیم کی سہولتوں ... مزید
-
ریکوڈک منصوبے پر تیز رفتاری سے آئی سی ایس ڈی کی ثالثی میں مختلف متنازع مسائل کو جلد از جلدحل کیا جائے،منصوبہ پاکستان کے لئے اہم اور بلوچستان کی ترقی میں خصوصی کردار ادا کرے گا، وزیر خزانہ سینیٹر ... مزید
-
وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ کیخلاف قتل کا مقدمہ ، حکومت نے سپریم کورٹ سے ریلیف مانگ لیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰاور وفاقی وزراء سمیت 11 اعلیٰ عہیدیداروں کے خلاف شاہراہ دستور ... مزید
-
اپوزیشن جرگہ کا اہم اجلاس آج ہوگا ، عید قربان سے قبل دھرنے پرامن طور پر ختم کرانے کے امکانات پر غور متوقع، تحریک انصاف و عوامی تحریک نے اپوزیشن جرگہ کے خط کا جواب تیار کرلیا، آج آگاہ کیا جائیگا، امیر ... مزید
-
آئندہ الیکشن جاگیرداروں‘سرمایہ داروں‘وڈیروں اورکرپٹ لوگوں کیلئے موت کاپیغام ہو گا، سراج الحق،عوام ووٹ کااستعمال سوچ سمجھ کرکریں، پاکستان اب اسلامی پاکستان بنے گا،ہم اس ملک میں وہ نظام قانون ... مزید
-
عمران خان سیا سی نابالغ ،دھرنوں سے جمہوریت نہیں معیشت کوخطرہ ہے ،آصف زرداری ،طاہرالقادری اورعمران خان کوایک دوسرے سے پیارہواہے،جمہوریت کاتحفظ پوری پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے ، الطاف حسین کوسیاست ... مزید
-
پاکستان ،آسٹریلیا کا دوطرفہ تجارتی واقتصادی تعلقات کوتوسعت دینے پراتفاق،آئندہ سال وزیر اعظم کے متوقع دورہِ آسٹریلیا سے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے،پاکستان ، آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجار ... مزید
-
تبدیلی انقلاب سے نہیں اصلاح سے آتی ہے، احسن اقبال ،اسلام کی تعلیمات کو چھوڑنے کی وجہ سے ہم تفرقوں میں پڑ گئے ،نظام سے باہر رہ کر سسٹم کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا،اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم نظام کا حصہ بن ... مزید
-
بلاول بھٹو زرداری کا کشمیر بارے بیان احمقانہ ہے، بھارت
-
رانا مشہود سے مرکزی قیادت نالاں‘ تمام وزارتیں واپس لئے جانے کا امکان
-
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری جمہوریت کے میر جعفر ہیں، عمران خان
-
اب تک کوئی شوکاز نوٹس موصول نہیں ہوا، اب بھی پارٹی کا منتخب صدر ہوں،جاوید ہاشمی،شاہ محمود اورجہانگیر ترین پارٹی کے غیر آئینی عہدیدار ہیں،کسی سے نہیں ڈرتا آج بھی کنٹینر پر جانے کو تیار ہوں،عمران ... مزید
-
عدالتی فیصلے تک گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی جاری رہے گی ،شاہد خاقان عباسی ، جی آئی ڈی سی کی مد میں ابھی تک 84 ارب روپے وصول کئے جا چکے ہیں،100 ارب روپے کی لاگت سے نارتھ ساؤتھ پائپ لائن کا ... مزید
-
پرسٹن یونیورسٹی کے اندر وفاقی وزیر احسن اقبال کی تقریر کے دوران گو نواز گو کا نعرہ لگانے والا طالب علم یونیورسٹی سے خارج
-
لندن میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات پر میڈیا میں بحث اور دیگر امور پر اختلافات سامنے آنا شروع ہوگئے،بعض اہم سیاسی رہنما ممکنہ ”جدائی“کے امکان کو روکنے کیلئے متحرک ہوگئے،دونوں جماعتیں ... مزید
-
الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں عمران خان کے کسی الزام کاذکرنہیں ہے ،پرویزرشید، شاہ محمودقریشی خودرپورٹ پڑھیں یاکسی سے پڑھوالیں ،دھاندلی اوربے ضابطگی میں زمین آسمان کافرق ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو
-
وزیراعظم میاں نوازشریف لندن پہنچ گئے، لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا
-
لندن پلان چینی صدرکادورہ ملتوی کرنے کی سب سے بڑی سازش تھی ، شہباز شریف ،دھرنوں کی فنڈنگ چوہدری برادران لوٹی ہوئی دولت سے کررہے ہیں ، وزیر اعلی پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.