معین خان کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ، آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کو حتمی شکل نہ دی جاسکی ،سلیکٹرز میں اختلاف کے باعث ٹیم کا حتمی فیصلہ آج چیئرمین پی سی بی کرینگے

بدھ 24 ستمبر 2014 07:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء) آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان نہ ہوسکا ۔ منیجر اور چیف سلیکٹر معین خان کی قیادت میں اجلاس کراچی میں ہا جس میں میں ٹیم کو حتمی شکل دینا تھی تاہم کھلاڑیوں کے ناموں پر سلیکٹرز میں اتفاق نہ ہوسکا اور ٹیم کے اعلان میں مزید تاخیر ہوگئی امید ہے آج (بدھ ) کو ٹیم کے حتمی ناموں کااعلان ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی کھلاڑیوں کے ناموں کا حتمی فیصلہ کرینگے اور آج بدھ کو ٹیم کا اعلان کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ سعید اجمل پر ممکنہ پابندی کے بعد نئے آف سپنرز کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے بھی مشکلات کا سامنا ہے اور یونس خان کو ون ڈے میں شامل کرنے کے اس حوالے سے کافی مشکلات ہیں ۔ معین خان اور کپتان مصباح الحق پہلے ہی ٹیم کے اعلان میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں ۔