پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر اتوار کو اپنے جلسہ کیلئے باقاعدہ انتظامیہ کو درخواست دے دی

بدھ 24 ستمبر 2014 07:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر اتوار کو اپنے جلسہ کیلئے باقاعدہ انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی میاں اقبال کی طرف سے ڈی سی او کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف لاہور میں ایک بڑا جلسہ کرنا چاہتی ہے اور اس میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے اس لئے ضروری ہے کہ یہ جگہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں کیاجائے کیونکہ اتنا بڑا مجمع کسی اور جگہ سما سکے گا ۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں دھمکی دی گئی کہ اگر مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کی اجازت نہ دی گئی تو پھر یہ جلسہ جاتی عمرہ میں کیاجاسکتا ہے جہاں بہت بڑی جگہ موجود ہے ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق جلسہ کی سکیورٹی کیلئے1122اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی درخواستیں دے دی گئی ہیں اور توقع ہے کہ وہ ایک دو روز میں اس کا جواء دے دینگے ۔