بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب سے لاکھوں متاثر،میگھالیہ کے شمالی گارو پہاڑیوں کے علاقے میں کم از کم 100 گاوٴں ڈوب گئے ہی،سینکڑوں افراد اونچائی پر قائم سکولوں، چرچوں میں پناہ لینے پر مجبور

بدھ 24 ستمبر 2014 07:45

آسا م،میگھالے(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء) بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالے اور آسام میں مسلسل دو دنوں سے جاری بارش کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔حکام نے لوگوں سے اونچی جگہوں پر جانے کی اپیل کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز سے جاری مسلسل بارشوں میں پل ٹوٹ گئے ہیں اور سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ جبکہ حکام کے مطابق صرف میگھالے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے گزشتہ روز ریاست میگھالے میں مرنے والوں کی تعداد 25 بتائی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ریاست کے شمالی گارو ہلز اور مغربی گارو ہلز میں لوگ سیلابی ریلے میں بہنے یا مٹی کے تودوں کے نیچے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔میگھالے کے شمالی گارو پہاڑیوں کے علاقے میں کم از کم 100 گاوٴں ڈوب گئے ہیں اور سینکڑوں افراد نے اونچائی پر قائم سکولوں اور چرچوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آسام میں بھی بارشوں سے کئی پل بہہ گئے ہیں اور سینکڑوں لوگوں کے گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ گوالپاڑا ضلعے کے مقامی افسر پریتم سیکیا نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ فوجیوں نے پانی میں پھنسے سینکڑوں لوگوں کو نکالا ہے۔یاد رہے کہ آسام میں رواں سال جون میں آنے والے سیلاب میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دوسال قبل آنے والے سیلاب میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :