پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے لئے چار نام وزیراعظم کو بھجو ادیئے گئے

بدھ 24 ستمبر 2014 07:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء) پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور بحریہ کی کمان 7 اکتوبر کو تبدیل ہوگی جبکہ ریٹائرمنٹ سے قبل ایڈمرل آ صف سندھیلہ کی الوداعی ملاقاتوں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے نئے سربراہ کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے جس میں 4 سینئر افسران وائس ایڈمرل ذکاء اللہ، خان حشام، ظفر عباسی اور عارف اللہ حسینی کے نام زیر غور ہیں، سنیارٹی کے حساب سے وائس ایڈمرل ذکاء اللہ کا نام سرفہرست ہے۔

متعلقہ عنوان :