روہن بھوپنا کا آئندہ ٹینس ایونٹس میں ہم وطن پارٹنر کیساتھ شرکت کا فیصلہ،بھارتی ٹینس سٹار اب پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق کی جگہ پائز کیساتھ ایونٹس میں شریک ہوں گے

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) پاک بھارت ٹینس جوڑی اعصام الحق اور روہن بھوپانا کے راستے الگ ہو گئے۔ بھارت کے روہن بھوپانا نے آئندہ ایونٹس میں اعصام الحق کی جگہ اپنے ہم وطن لینڈر پائز کے ساتھ شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ، بھوپانا کے مطابق سیزن کے اختتامی ورلڈ ٹور فائنلز میں کوالیفائی کرنے کے لیے پائز کے ساتھ جوڑی بنانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اعصام الحق قریشی ارجنٹائن کے میکسیکو گونزالیز کے ساتھ بیجنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں جوڑی بنائیں گے ، بھارتی کھلاڑی اس سے پہلے 2012 میں بھی اعصام الحق قریشی کے ساتھ اپنی پارٹنرشپ ختم کر کے ہم وطن کھلاڑی مہیش بھوپاتی کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔ تاہم رواں سال کے آغاز میں بھوپانا نے دوبارہ پاکستانی پارٹنر کے ساتھ جوڑی بنا کر ٹینس کے مختلف ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :