جونیئر ٹیموں کو پاکستان مدعو کرنے کیلئے چیئرمین پی سی بی بھارت روانہ،اپنے دورہ بھارت کے دوران شہریار خان بھارتی کرکٹ بورڈ حکام اور حکومتی وزرا سے ملاقات کریں گے

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) جونیئر ٹیموں کو پاکستان بھیجنے پر آمادہ کرنے کے لئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان بھارت روانہ ہو گئے۔ پی سی بی کے مطابق شہریار خان صبح واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔ دو روز قیام کے دوران شہریار خان بھارت کرکٹ بورڈ آفیشلز اور حکومتی وزراء سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی بھارتی آفیشلز کو انڈر نائنٹین اور جونیئر ٹیمیں پاکستان بھیجنے اور دیگر امور میں پاکستان کی حمایت کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی چھ اکتوبر کو بنگلہ دیش اور آٹھ اکتوبر کو سری لنکا پہنچیں گے۔ نو اکتوبر کو شہریار خان دبئی جائیں گے جہاں پاکستان آسٹریلیا میچ کے ساتھ آئی سی سی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔