ایشیائی کھیل: مینز کرکٹ کا گولڈ میڈل سری لنکا کے نام،فائنل میں سری لنکا نے افغانستان کا باآسانی 68 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:16

انچیون (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا نے افغانستان کا باآسانی 68 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔اس سے قبل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان سیمی فائنل کا فیصلہ بارش کے باعث ٹاس کی بنیاد پر کیا گیا جس میں قسمت کی دیوی نے سری لنکن ٹیم کا ساتھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں کھیلے گئے ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں مضبوط سری لنکا ٹیم پہلے بیٹنگ میں مشکلات کا شکار دکھائی دی۔

سری لنکن کی آخری نو وکٹیں مجموعی اسکور میں صرف 54 رنز کا اضافہ کر سکیں اور پوری ٹیم آخری اوور میں 133 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔جواب میں افغانستان ٹیم کا آغاز کچھ بہتر تھا اور اس نے بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنا لیے تھے تاہم اس کے بعد تمام ٹیم سری لنکن باوٴلروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 54 رنز پر ہی تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

متعلقہ عنوان :