خیبر پختونخوا حکومت نے حلقہ بندیوں کیلئے بااختیار نہیں بنایا،الیکشن کمیشن

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء )الیکشن کمیشن نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے کہ خیبر پختونخواء حکومت نے حلقہ بندیوں کیلئے ایک ترمیم کے ذریعے اسے بااختیار بنایا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن کو اس قسم کے اختیارات نہیں دئیے گئے۔خیبر پختونخواء حکومت نے حلقہ بندیوں سے متعلق ادارہ تشکیل دیا ہے جس نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قوانین کے مطابق صوبائی حکومت کو انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو باضابطہ درخواست دینا ہو گی جو ابھی تک نہیں دی گئی۔