برطانیہ جنگ زدہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا‘ ڈیوڈ کیمرون،فوجی اخلاء کے بعد بھی جنگ زدہ ملک کی معاونت جاری رکھیں گے‘ پریس کانفرنس

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:47

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ برطانیہ افغا نستان میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم اور جنگ زدہ علاقے کو مستقبل میں بھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان نو منتخب صدر اشرف غنی کے ساتھ کابل میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ افغانستان کا مضبوط اتحادی اور اچھا دوست ہے جبکہ دونوں ممالک محفوظ ‘ مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی فواج کے انخلاء کے بعد برطانیہ ملک کو دہشت گردوں کو مضبوط پناہ گاہ بننے کیلئے اکیلا نہیں چھوڑے گا۔

متعلقہ عنوان :