مہمند ایجنسی، تحصیل پنڈیالئی کے علاقے دویزئی شاتی کنڈاؤ میں پک اپ کو خطر ناک حادثہ۔ 10 جاں بحق ، 16 شدید زخمی،بہاول پور میں مسافر کوچ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث حادثے کا شکا ر،بس قلابازیاں کھاتے گڑھے میں جا گری ،ایک خاتون سمیت آٹھ مسافر جاں بحق ،40سے زائد زخمی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:41

مہمند ایجنسی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) مہمند ایجنسی، تحصیل پنڈیالئی کے علاقے دویزئی شاتی کنڈاؤ میں پک اپ کو خطر ناک حادثہ۔ 10 جاں بحق جبکہ 16 شدید زخمی۔ زخمیوں میں بچے ، بوڑھے اور جوان شامل تھے۔ غلنئی ہسپتال سے پولیٹیکل انتظامیہ نے فوری طور پر پشاور منتقل کر دیئے۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز شبقدر سے پنڈیالئی دویزئی جاتے ہوئے پک اپ شاتی کنڈاؤ میں گہرے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو غلنئی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوا۔ بعض زخمیوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے راستے میں دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو پولیٹیکل تحصیلدار معراج خان نے فوری طور پر غلنئی ہسپتال پہنچائے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں محمد رشید خان، یاسیر اللہ، سلیمان، شیر محمد، معذ واللہ، صالح محمد، اعظم خان، مدثر، شاکر خان، رحیم اللہ، معظم خان و دیگر کو فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

اچانک اور افسوس ناک واقعہ پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند خوشحال خان نے شدید دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کے ساتھ بھر پور تعاؤن کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ادھراوچ شریف کے قریب کراچی سے مانسہرہ جانے والی مسافر کوچ نمبر JB.3161 تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث حادثے کا شکا ربس قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت آٹھ مسافر جاں بحق اور 40سے زائد زخمی ہو گئے ،بس میں پھنسے مسافر چیخ و پکار کرتے رہے ، حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا زخمیوں نے بتایا کہ بس عملے کے ساتھ اوور لوڈنگ پر جھگڑا بھی ہوتا رہا ،چھت پر بھی 20مسافرسمیت 80 مسافر سوار تھے ، راستے میں تین مرتبہ بس کا چالان بھی ہو ا،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی ،مانسہرہ اور ایبٹ آباد سے ہے ،بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا ،جس کے خلاف تیز رفتار اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے جانے والوں کے گھروں میں قیامت برپا ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :