حج کرپشن کا مرکزی ملزم راوٴ شکیل حج کے دن ضمانت پر رہا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم راوٴ شکیل کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں حج انتظامات میں کرپشن کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم راوٴ شکیل کو حج کے دن کیمپ جیل لاہور سے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق ڈی جی حج راوٴ شکیل پر حج انتظامات میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا، اس اسکینڈل میں سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کرپشن پر سومو ٹو ایکشن لیا تھا۔واضح رہے کہ حج معاملات میں بدانتظامی اور خورد برد کے باعث 2010ء میں حاجیوں کو ہزاروں روپے اضافی ادا کرنے پڑے تھے،

متعلقہ عنوان :