امریکہ نے چالیس سال بعد ویتنام پر سے ہتھیاروں کی پابندی ختم کردی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) امریکہ نے سمندری دفاع کے فروغ کیلئے ویتنام پر گزشتہ چالیس سال سے ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم کردی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے ویتنام پر عائد ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ختم کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ یکدم نہیں کیا گیا بلکہ خطے میں اس کی ضرورت کو شدت سے محسوس کرتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے درپیش سمندری خطرات سے نمٹنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہم خطے میں اپنے دوست ممالک کی معاونت کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی تجارت کا چالیس فیصد ان سمندروں کے راستے ہورہا ہے جو کہ ویتنام برونائی اور ملائیشیا کی ملکیت ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان سمندروں کی سکیورٹی کو مضبوط بنانا ہمارے لئے اہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :