ہمیں سازشوں سے نہیں مل کر نظام اور اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا ، خورشید شاہ،سندھ ایک ہی گھر ہے اوراس میں سب بھائیوں کوساتھ رہنا ہے، دھرنوں کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے، قائد حزب اختلاف

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ ایک ہی گھر ہے کوئی کمرے نہیں اور اس گھر میں سب بھائیوں کو ساتھ رہنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک ہماری پہچان ہے یہ نہ رہا تو کچھ بھی نہیں رہے گا جبکہ سندھ ایک ہی گھر ہے اوراس میں کوئی کمرے نہیں جب کہ اس گھر میں ہی ہم سب بھائیوں کو ساتھ رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سازشوں سے نہیں مل کر نظام اور اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا جبکہ دھرنوں کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے جنرل ورکرز اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ سندھ کی تقسیم کا مطالبہ ہمارا نہیں لیکن گھر میں 4 کمرے بنانے سے وہ تقسیم نہیں ہوتا۔