موٹاپے سے نجات کے عزم پر دنیا لیری کی دیوانی بن گئی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:49

سینٹ لوئس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) موٹاپے سے پریشان امریکی شہری نے ورزش کو معمول بنایا تو دنیا بھر میں مشہور ہوگیا، سینٹ لوئس نے اب تک چونتیس ہزار مداح بنا لیے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق گوشت کا پہاڑ کا بننے کے بعد سلم اور اسمارٹ نظر آنے کی تمنا میں وزن گھٹانے کیلئے جم میں جتن شروع کیے تو دنیا لیری ایوانز کی دیوانی ہوگئی، ایکسرسائز اور سوئمنگ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر عام ہوئی تو دیکھنے والوں کی تعداد ہزاروں سے تجاوز کرگئی۔سینٹ لوئس کے لیری وزن گھٹانے میں تو کامیاب نہ ہوئے تاہم دنیا بھر میں 34000 فینز ضرور بنالئیے، تاہم موٹاپے کو بائے بائے کہنے کیلئے محنت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :