امریکہ ،کیلیفورنیا پولیس نے ڈیڑھ گھنٹہ تعاقب کے بعد چور کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:49

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء)مریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پولیس نے ڈیڑھ گھنٹے پیچھا کرنے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو پکڑ لیا۔مقامی میڈیارپور ٹ کے مطابق پولیس نے بتایاکہ مشتبہ شخص ایک چور ہے ، جو چوری کے بعد منی ٹرک میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس نے اس کا پیچھا کیا ، اور رکنے کی بجائے اس نے ٹرک بھگا دیا۔ مقامی میڈیا نے بھی پولیس تعاقب کو لائیو دکھایا۔ چور نے ڈیڑھ گھنٹہ تک پولیس کو نچایا اور آخر کار ٹرک سڑک سے اتر کر الٹ گیا اور ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس کے بارے میں معلومات جاری نہیں کیں۔

متعلقہ عنوان :