بلوچستان ، پولیو قطروں کو معمر خواتین نے جوڑوں کے درد کیلئے استعمال کرناشروع کردیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء)بلوچستان میں پولیو کے قطروں کو معمر خواتین نے جوڑوں کے درد کیلئے استعمال کرناشروع کردیاہے جس کے باعث دیہی علاقوں میں بچوں کی اکثریت پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہے اس بات کاانکشاف رکن صوبائی اسمبلی حسن بانو نے محکمہ صحت کی جانب سے وزیراعلیٰ اورارکان اسمبلی کو پولیو اورخسرے کے بارے بریفنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والی صوبائی اسمبلی حسن بانو نے انکشاب کیا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں معمر خواتین نے پولیس کے قطروں کو جوڑوں کے درد کے مرض سے نجات کیلئے استعمال کرناشروع کردیاہے انہوں نے بتایاکہ پولیو کے قطرے استعمال کرنے سے اکثرخواتین کو افاقہ ہواہے جسے دیہی علاقوں میں پولیو کے رضاکاربچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے پہنچتے ہیں تویہ خواتین ان سے یہ ویکسین چھین لیتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کو اکثریت پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم ہوجاتے ہیں ان کی اس بات پر بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سمیت وزراء اورارکان اسمبلی نے زوردارقہقہ لگایا لیکن حسن بانو اپنی بات پر قائم رہی تاہم ای پی آئی کے ڈپٹی منیجر ڈاکٹراسحاق پانیزئی نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کہ پولیو کے قطروں سے جوڑوں کی بیماریاں ٹھیک نہیں ہوتی بلکہ یہ صرف بچوں کوپولیوس ے بچاء کیلئے پلائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :