تلہ گنگ: پسند کی شادی،بھائیو ں نے بہن اوراس کی ساس کوقتل کردیا

جمعرات 9 اکتوبر 2014 08:54

تلہ گنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء)تلہ گنگ میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنیوالی بہن اور اسکی ساس کو فائرنگ قتل کر دیا جبکہ بہنوئی کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ تلہ گنگ کے علاقے کوٹ گلا میں پیش آیا جہاں دو بھائیوں نے پسند کی شادی کرنے والی شازیہ نامی خاتون کو اور اسکی ساس شاہ جہاں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ بہنوئی سمیع اللہ کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ خواتین کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی گئیں جبکہ ذخمی شخص کو بے نظیر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا ہے۔