مظفر آباد اور راولاکوٹ میں چار مختلف ٹریفک حادثات ،16افراد جاں بحق 23زخمی ،6کی حالت تشویشناک ، زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفر آباد اور امبور ایمز ہسپتال جبکہ راولاکوٹ سی ایم ایچ شفٹ کردیا گیا

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:17

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء) مظفر آباد اور راولاکوٹ چار مختلف ٹریفک حادثات ، سولہ افراد جاں بحق 23 افراد زخمی ، چھ کی حالت تشویشناک زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفر آباد اور امبور ایمز ہسپتال جبکہ راولاکوٹ سی ایم ایچ شفٹ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے دوسرے روز راشتہ داروں سے ملاقاتیں موت کی آغوش میں لے گئیں راولپنڈی سے حویلی جانے والی مسافر وین کو راوالکوٹ میں حادثہ تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق سات زخمی جبکہ ڈویژن مظفر آباد کے تحصیل نصیر آباد میں دو مختلف واقعات میں کوبر گلی کے مقام پر ٹیوٹا جیپ جس میں آٹھ افراد سوار تھے موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگرے جس میں دو افراد جاں بحق چھ زخمی جبکہ نوسیری سے مظفر آباد آتے ہوئے مسافر وین جس پر ایک ہی خاندان کے بارہ افراد سوار تھے مائی امی کی زیارت کے قریب دریائے نیلم میں جاگری جس میں تین افراد جاں بحق چودہ زخمی ایک اور واقع میں بہن بھائی مجبوئی جاتے ہوئے سوبڑی کے مقام پر موٹر سائیکل بے قابو ہوکر دریائے جہلم میں جاگری جس کے نتیجے میں بھائی زخمی بہن کی لاش بہہ گئی تاحال تلاش جاری ہے اس طرح راولاکوٹ اور مظفر آباد کے چار مختلف ٹریفک حادثات میں سولہ افراد جاں بحق جس میں ایک لڑکی شامل ہے جبکہ 23افراد زخمی چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔