جلد پتہ چل جائے گا حالات مڈٹرم یا شارٹ ٹرم کی طرف جا رہے ،چودھری شجاعت حسین ، پرویز الٰہی ،مسلم لیگی قائدین نے سیلاب زدگان کے ساتھ عید منائی ، ہزاروں افراد میں گوشت کی تقسیم کے موقع پر میڈیاسے گفتگو

جمعرات 9 اکتوبر 2014 08:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے ساتھ عید منائی اور اس موقعہ پر قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ متاثرین میں گوشت کی تقسیم کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گااور دن میں ہزاروں متاثرین کو گوشت دیا جائے گا۔

ترک تنظیم خابیب فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین کی امداد پر دلی طور پر اظہارِ تشکر کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے مڈ ٹرم الیکشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا جلد پتہ چل جائے گا کہ حالات مڈٹرم کی طرف جا رہے ہیں یا شارٹ ٹرم کی طرف ۔ انہوں نے کہا کہ قر بانی شروع ہوگئی ہے اب کچھ نہ کچھ ضرور ہو گا ۔

(جاری ہے)

کیونکہ عوام میں آگاہی پیدا ہو رہی ہے۔

۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت بجلی کے بلوں میں اضافہ کر کے عوام پر ظلم کر رہی ہے ن لیگ والے حکمرانی کے قابل نہیں رہے۔

انہوں نے کہا ابھی تک 2010ء کے سیلاب متاثرین کودئیے ہوئے چیک کیش نہیں ہوئے ۔ خواتین بینکوں میں دھکے کھا رہی ہے ،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ عوام کی قوت ِ برداشت سے باہر ہے اور وہ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

حکمرانوں کی نااہلی ، غلط پالیسیوں اور عوامی مسائل سے بے حسی کے باعث ملک میں لاء اینڈ آرڈ ہے نہ ہی روزگار مل رہا ہے۔ ملک کے قرضوں میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ دھرنا تبھی ختم ہو گا جب ہر گلی میں دھرنا ہو گا۔ ۔اس مو قع پرترکی کے احمد ساریکٹس کے علاوہ چودھری وجاہت حسین ،چودھری شفاعت حسین،چودھری محمد الٰہی اور چودھری حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :